Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارہ آج سہ پہر 2.39 پر حادثے کا شکارہوا، ترجمان پی آئی اے

شائع 22 مئ 2020 12:57pm

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ  پرواز  آج سہ پہر 2.39 پر حادثے کا شکار ہوئی۔

 ترجمان  کے مطابق  طیارے میں 91 مسافراورعملہ کے7 ارکان سوارتھے۔

ترجمان  کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی زندگی کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مزید لاشیں جناح اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک  جناح اسپتال منتقل کی گئیں لاشوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

ادھر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے طیارہ گرنے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ گورنر سندھ نے چیئر مین پی آئی اے کو ٹیلی فون کیا  اور  حادثہ کی پورٹ طلب کی ہے ۔